Latest Jobs 2023 in Faisalabad

Latest Jobs 2023 in Faisalabad  

عارضی بھرتی برائے انسدادِ ڈینگی پروگرام ، ضلع فیصل آباد

حکومت پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ ، لاہور کے بزریعہ چٹھی نمبر SO (EP& C) 2-2/2016 (part 2)

مورخہ 17/03/2023 دی گئی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ، فیصل آباد کو عارضی بنیادوں پر 89 دنوں کے لیے ہنگامی طور پر سنٹری پٹرول (خواتین و حضرات) کی آسامیوں کے لیے صرف ضلع فیصل آباد کے سکونتی امیدواران سے درخواستیں مطلوب ہیں جو کہ انسداد ڈینگی پروگرام کے سلسلہ میں کام کریں گے ۔

Details about Latest Jobs 2023 in Faisalabad:

نمبر شمار 1

تعدادآسامی

200

آسامی کا نام

سنٹری پٹرول (خواتین و حضرات)

عمر کی حد

18 تا 35 سال (خواتین)

18 تا 35 سال (مرد)

تعلیمی قابلیت

منظور شدہ تعلیمی ادارے سے مڈل پاس سرٹیفیکیٹ امیدواروں کے پاس ذاتی اینڈروئیڈ موبائل فون ہونا لازمی ہے اور اسے چلانے کی مہارت بھی ہو۔

Terms and Conditions for Latest Jobs 2023 in Faisalabad

بھرتی خالصتاً عارضی ہوگی اور بھرتی ہونے کی صورت میں کوئی بھی امیدوار کنٹریکٹ یا ریگولر میں تبدیل کرنے کا کلیم نہیں کرے گا۔

یو میہ تنخواہ فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت دی جائے گی۔

ملازمت کا دورانیہ زیادہ سے زیادہ 89 دنوں کا ہو گااور پہلا دن بھرتی آرڈر پر درج تاریخ تصور کیا جائے گا ۔

امیدوار جس یونین کونسل میں درج کیا جائے گا وہ اسی یونین کونسل میں کام کرے گا اور اس کا تبادلہ دوسری یونین کونسل میں نہیں ہو سکے گا/ اسی ٹیم میں کام کرے گا ۔

محکمہ کو شائع شدہ اشتہار/ آسامیوں کی تعداد میں بغیر کسی اطلاع/ نوٹس تر میم کا حق ہے ۔ نیز کسی بھی آسامی یا تمام آسامیوں کی درخواستوں کو بلا اظہار وجوہ مسترد کیا جا سکتا ہے ۔

درخواست گزار بھرتی کی صورت میں PITB ڈینگی سرویلنس کے لیے رجسٹر ہو گااور اپنی کارکردگی کی باقاعدگی سے ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کرے گا ۔

تنخواہ کی ادائیگی اس کی کارکردگی اور ڈیش بورڈ پر باقاعدگی سے اپنی کاروائی Upload کرنے سے منسلک ہو گی ۔ جہاں کہیں Biometric کی سہولت موجود ہو گی وہاں اس کی Biometric حاضری کو بھی تنخواہ سے منسلک کیا جائے گا ۔

صرف نادرا سے جاری کردہ شناختی کارڈ کے حامل امیدواران انٹرویو کے اہل ہوں گے ۔

امیدواران کا ڈومیسائل پنجاب کا ہونا لازمی ہے جبکہ لوکل امیدواران ضلع فیصل آباد کو ترجیح دی جائے گی ۔

بھرتی کا عمل الیکشن کمیشن کی منظور ی سے مشروط ہے ۔ 

عمر کی بالائی حد میں رعایت گورنمنٹ کے وضع کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہو گی ۔

غیر حاضری پر اس کا یو میہ کاٹ لیا جائے گا اور خراب کارکردگی پر ملازمت کو فوری طور پر ختم کیا جا سکے گا ۔

امیدوار سے سادہ کاغذ پر درخواست بمعہ شناختی کارڈ کی کاپی, تعلیمی اسناد کی کاپیاں ، اور ڈومیسائل کی کاپی ، تمام کاغذات تصدیق شدہ ، 2 عدد پاسپورٹ سائز تصاویر اور تمام اصلی کاغذات ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے آفس مورخہ 15/04/23  تک وصول کی جائیں گی اور انٹرویو مورخہ 20/04/2023 چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ، فیصل آباد آفس میں ہوں گے ۔

ڈاکٹر اسفند یار چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ، فیصل آباد

Latest Jobs advertisement 2023 in Faisalabad:


Latest Jobs 2023 in Faisalabad

Latest Jobs 2023 in Faisalabad  




Post a Comment

0 Comments