Latest Govt Jobs 2023 /6 April 2023

Latest Govt Jobs 2023 /6 April 2023 

گورنمنٹ آف پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ لاہور کے لیٹر نمبر SO(EP&C)2-22/2016 مورخہ 17-03-2023 کے تحت ڈینگی مچھر کے کنٹرول و حفاظتی سرگرمیوں میں کام کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولپور میں سنٹری پٹرول کی عارضی بنیادوں پر 89 یوم کی بھرتی کے لیے بہاولپور کے مستقل رہائشی اور ڈومیسائل کے حامل خواتین و حضرات سے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ تفصیل آسامی اور تعلیمی قابلیت درج ذیل ہے ۔

Details about Latest Govt Jobs 2023:

نمبر شمار 1

نام آسامی

سنٹری پٹرول

تعدادآسامی

20

عمر کی حد

خواتین امیدوار 35 سال

مرد امیدواران 35 سال

تعلیمی قابلیت

گورنمنٹ کے منظور شدہ ادارے سے مڈل پاس ہو۔ اس کے علاوہ میٹرک پاس امیدواران کو ترجیح دی جائے گی ۔

تعیناتی کے لیے شرائط و ضوابط درج ذیل ہیں ۔

عارضی بنیادوں پر تعیناتی کی مدت 89 یوم ہو گی۔ تعیناتی کے لیے امیدواران کا ڈومیسائل بہاولپور شہر کا ہونا لازمی ہوگا۔

سنٹری پٹرول جن کی تعیناتی پہلے بھی عمل میں لائی جا چکی ہے، ان کو ترجیح دی جائے گی ۔

عمر کی تعیناتی کی حد 18 تا 35 سال ہو گی۔ تاہم سابقہ سنٹری پٹرول)Contingent paid staff) جس کی تعیناتی کے دوران اعلی خدمات رہی ہوں گی اس کو عمر کی حد میں 5 سال کی رعایت دی جائے گی ۔ عمر کی حد میں رعایت کا اختیار افسر مجاز کو ہو گا۔

تعیناتی کی صورت میں اہلکار کے لیے اس کا اپنا ذاتی اینڈروئیڈ موبائل کا ہونا اور اس کے استعمال پر عبور ہونا لازمی ہو گا۔ بصورت دیگر امیدوار ملازمت کے لئے درخواست نہ دے۔

بطور سنٹری پٹرول تعیناتی کی صورت میں ماہانہ بنیادوں پر اجرت دی جائے گی ۔ تنخواہ کی ادائیگی اچھی کارکردگی کی بنیاد پر ہی دی جائے گی ۔ اچھی کارکردگی کی جانچ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کام کیا جائے گا ۔ بصورت دیگر خراب کارکردگی کی صورت میں اہلکار کو فوری برخواست کردیا جائے گا ۔

کل وقتی امیدوار بھرتی کیے جائیں گے جو کوئی ملازمت کرتا ہو یا نہ کرتا ہو ۔

گورنمنٹ کی طرف سے پابندی لگ جانے کی صورت میں بھرتی منسوخ کر دی جائے گی ۔ مجاز اتھارٹی کو انٹرویو کینسل کرنے کا اختیار ہوگا۔ محکمانہ سلیکشن کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا ۔

درخواست سادہ کاغذ پر لکھی گئی ہو جس پر واضح طور پر امیدوار کا مستقل گھر کا پتہ بمطابق شناختی کارڈ متعلقہ یونین کونسل کا نام ، موبائل فون نمبر ، شناختی کارڈ نمبر درج ہوں۔ تعیناتی کے لیے درخواست ہمراہ فوٹو اور مصدقہ نقول شناختی کارڈ ، ڈومیسائل ، تعلیمی اسناد دفتر ہذا میں مورخہ 14-04-2024  بوقت 02:00 بجے دوپہر تک دفتری اوقات میں وصول کی جائیں گی ۔ نامکمل اور تاخیر سے موصول ہونے والی درخواستیں زیر غور نہیں لائی جائے گی ۔

انٹرویو مورخہ26-04-2023 کو دفتر ہذا میں بوقت صبح 09:00 بجے ہوں گے ۔ انٹرویو کے لیے کوئی ٹی اے/ ڈی اے نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی علیحدہ سے اطلاع دی جائے گی ۔

المشتہر ڈاکٹر فائزہ کنول چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی بہاولپور 

Latest Govt Jobs advertisement 2023:

Latest Govt Jobs 2023 /6 April 2023
Latest Govt Jobs 2023 /6 April 2023 


Post a Comment

0 Comments